شکیب الحسن نے یو اے ای ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے بورڈ سے اجازت مانگ لی

پیر 22 اکتوبر 2018 23:39

شکیب الحسن نے یو اے ای ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے بورڈ سے اجازت ..
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) سٹار بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن نے رواں برس کے آخر میں شیڈول یو اے ای ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے بورڈ سے اجازت مانگ لی۔ ایونٹ 23 دسمبر سے یکم جنوری تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے میڈیا کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس نے اپنے بیان میں بتایا کہ شکیب نے دسمبر میں یو اے ای میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے این او سی مانگی ہے اور بورڈ آئندہ ایک دو روز میں آل رائونڈر کو شرکت دینے یا نہ دینے کے بارے فیصلہ کرے گا۔ یاد رہے کہ شکیب الحسن ان دنوں انگلی کی انجری سے بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔