مصطفی کمال کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے نتیجے میں 9 نوجوان کشمیریوں کی شہادت پر اظہارافسوس

پیر 22 اکتوبر 2018 23:42

مصطفی کمال کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے نتیجے میں 9 نوجوان کشمیریوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین مصطفی کمال نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے نتیجے میں 9 نوجوان کشمیریوں کی شہادت پر افسوس اور اظہار مذمت کی ہے اپنے ایک بیان انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا عالمی برادری سمیت انسانی حقوق کے لیئے کام کرنے والی تنظیمیں نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری بھائیوں کی اپنی آزادی کی جدوجہد کو جاری رکھنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیںاورہم ہر فورم پر اپنے کشمیری بھائیوں کی انسانی،اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔