سرگودھا روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار گن پوائنٹ پر دس لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار

پیر 22 اکتوبر 2018 23:44

جھنگ۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) سرگودھا روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار گن پوائنٹ پر دس لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے، تفصیلات کے مطابق ساڑھے بارہ بجے سرگودھاروڈ پر واقع مشکور بیوریج ایجنسی سے دو ملازم عمران اورایوب موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بنک میں کیش جمع کروانے کے لئے نکلے، جیسے ہی وہ ایجنسی سے باہر آئے تو دو نامعلوم مسلح افراد نے اپنا موٹر سائیکل روکا اور گن پوائنٹ پر اُنہیں روک لیا، اُنہوں نے اسلحہ کے زور پر کیش سے بھرا ہو بیگ چھین لیا جس میں ساڑھے دس لاکھ روپے موجود تھے اور فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :