رینجرز کی مختلف کارروائیاں، 17 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

پیر 22 اکتوبر 2018 23:45

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان رینجرز (سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رینجرز نے موچکو کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد محمود عرف سناٹا کو گرفتار کر لیا جس کا تعلق ایم کیو ایم (لندن) سے ہے۔ ملزم بھتہ خوری، چائنا کٹنگ اور ہوائی فائرنگ جیسے جرائم میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں رینجرز نے سعود آباد، بلوچ کالونی، موچکو اور شفیع گوٹھ کے علاقوں میں کارروائی کے دوران 13 ملزمان عبدالباسط عرف نونو، محمد نصیر عرف الرٹ، امجد خان، وقاص شاہ، مدثر عرف نانا، فرحان، محمد طارق، سید رضوان الحق عرف ٹیکسی، توحید، دانش عرف پاپا، نادر پرویز عرف ڈالر، کاشف، نایاب علی، صدام حسین اور شازل عرف چیتا کو گرفتار کیا۔ ملزمان ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، چوری اور منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔