آئس نشہ کے خلاف کارروائی، سال رواں کے دوران 14.228 کلو گرام آئس برآمد

پیر 22 اکتوبر 2018 23:51

پشاور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان محسود کے احکامات کی روشنی میں آئس نشہ کے خلاف صوبہ بھر میں خصوصی مہم جاری ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق صوبہ بھر میں اس مضرصحت نشہ کے خلاف خیبر پختونخوا پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں اور تعلیمی اداروں کے قٴْرب و جوار سے بھاری مقدار میں 14.228 کلو گرام آئس برآمد کرکے متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیاہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پشاور پولیس نے سال رواں کے دوران 10.427کلوگرام آئس برآمد کرکے پہلے نمبر پر رہے۔ مردان پولیس 1.800کلوگرام آئس کی برآمدگی کے ساتھ دوسرے اور ڈی آئی خان پولیس 0.214کلوگرام کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ واضح رہے کہ نوجوانوں نسل کے مستقبل کو تباہ کرنے کی غرض سے چند مفاد پرست لوگ وقتی فائدے کی خاطراس زہریلے مواد کو پھیلا رہے ہیں۔ اس نشہ کے مضر اثرات میں سے ایک نیند کا ختم ہو جانا ہے یوں اس کا عادی دن رات کی تمیز کئے بغیر تین دن تک جاگ کر گھومتا پھرتا ہے۔اس نشے کا استعمال جرائم پیشہ افراد زیادہ تر جرائم کا ارتکاب کرنے کی غرض سے کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :