سندھ ریزرو پولیس کی خالی اسامیوں پر تحریری امتحانات کے دوران میرٹ کے عمل میںخلل ڈالنے اور نقل پر 60 امیدواروں کو گرفتار کرلیا گیا

پیر 22 اکتوبر 2018 23:56

سکھر ۔ 22اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) سکھر پولیس کیجانب سے پولیس کانسٹیبل و ڈرائیورز (سندھ ریزرو پولیس)کی خالی اسامیوں پر 8000 سے زائد امیدواروں کے تحریری امتحانات کے دوران میرٹ کے عمل کے دوران خلل ڈالنے اور نقل کرنے پر 60 امیدواروں کو گرفتار کرکے خلاف تین مختلف تھانوں پر مقدمات درج کر لیے گئے ، پولیس ترجمان کیمطابق مذکورہ مقدمات زیر دفعات 418، 419 ،34 کے تحت درج کیے گئے ہیں، امتحانات کے پرامن اور شفاف انعقاد کیلئے سکھر پولیس کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے، امتحان کے دوران ڈسپلن قائم رکھنے کیلئے واک تھرو گیٹس ,میٹلک ڈٹیکٹر کے ذریعے چیکنگ کے عمل کو یقینی بنایا گیا،ایس ایس پی سکھر سید اسد رضا شاہ نے انتظامات کی مکمل نگرانی کی ، اس سلسلہ میں قائم مختلف سینٹرز پر 250 سے زائد اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے ۔

متعلقہ عنوان :