ایس ایس پی سکھر نے عوامی شکایات پر پانچ اہلکاروں کو معطل کر دیا

پیر 22 اکتوبر 2018 23:56

سکھر ۔ 22اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) ایس ایس پی سکھر نے عوامی شکایات پر پانچ اہلکاروں کو معطل کر دیا ، پولیس ترجمان کیمطابق ٹریفک اہلکار کا شراب نوشی کا نوٹس لیتے ہوئے اہلکار غلام شبیر مہیسر کو معطل کردیا گیا، جبکہ پولیس اہلکاروں کا عوام سے ناروا سلوک اور رشوت لینے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے چار اہلکاروں کو معطل و کوارٹرگارڈ کر دیا ہے، اور ایس پی سٹی کو انکوائری افسر مقرر کردیا گیا ہے، جو جامع انکوائری پر مرتب رپورٹ پیش کریں گے،معطل اہلکاروں میں کریم ڈنو چانڈیو (15 مددگار)، نعیم اختر (15 مددگار)، غلام شبیر مہیسر ٹریفک زون 1 سکھر، رانا ستار ( B سیکشن ) شامل ہیں، ایس ایس پی سکھر نے واضح کیا ہے کہ عوامی شکایات ہر گز برداشت نہیں کی جائیں گی ،پولیس اہلکارعوام کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں بصورت دیگر سخت محکمہ جاتی کاروائی کی جائیگی

متعلقہ عنوان :