Live Updates

ملک جلد ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا ،چودھری الیاس الرحمن

پیر 22 اکتوبر 2018 23:57

سیالکوٹ۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما چودھری الیاس الرحمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بحران زدہ ملک کو خوشحالی و ترقی کی طرف گامزن کرنے کا تہیہ کر لیا ہے اور ملک بہت جلد ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا ،سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج ہماری معیشت مشکلات کا شکار ہے ، سابق حکومت کی کرپشن اور اقرباپروری کے باعث مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں ، قرضوں سے نجات کے لئے عمران خان کردار ادا کریں گے اور بہت جلد پاکستان مسائل سے آزاد ایک خود مختار اور ترقی یافتہ ملک کے طور پر سامنے آئے گا، پاکستان کی ترقی کیلئے ہمیں متحد ہو کر وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دینا ہو گا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات