Live Updates

وزیر اعظم ریاست کی بقا،عزت ، وقار، سلامتی اور استحکام کی سیاست کررہے ہیں ،صوبائی وزیر خصوصی تعلیم

پیر 22 اکتوبر 2018 23:57

سیالکوٹ۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر خصوصی تعلیم چودھری محمداخلاق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ریاست کی بقا،عزت ، وقار، سلامتی اور استحکام کی سیاست کررہے ہیں ،ان کا متمع نظر ملک وملت کے وسیع ترمفادات ہیں جس کیلئے میدان سیاست گذشتہ 22سال سے جدوجہد کررہے ہیں جبکہ ان کے مخالفین اپنی کرپشن اور بدعنوانی کو چھپانے کیلئے اکٹھے ہوگئے ہیں ، ملک کی لوٹی ہوئی دولت کی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا ، اس سلسلہ میں ہر قسم کے سیاسی دباؤ کی پرواہ نہیں کی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب پورہ ہیراں کے دورہ کے دوران معززین علاقہ کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر چودھری محمد اخلاق نے کہاکہ سابقہ حکومتوں نے ملک و قوم کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے جس کی وجہ سے ملک کی معاشی اور اقتصادی حالت ناگفتہ بہ ہے، اس صورتحال سے نکلنے کیلئے پی ٹی آئی کی حکومت کو سخت فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو بھی وقتی طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے مگر یہ مشکلات کا درانیہ زیادہ لمبا نہیں ہوگا اور آئندہ 6سے '7ماہ کے دوران حالات بہتری کی جانب جانا شروع ہوجائیں گی، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کو عوام کی مشکلات اور پریشانیوں کا مکمل ادارک ہے ، انہوں نے کہاکہ گھبرانے کی ضرورت نہیں، قوموں کی زندگی میں ایسے وقت آتے ہیں ، اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا راستہ کٹھن ضرور ہے لیکن اس مشکل کے بعد ملک کی خوشحالی اور ترقی کے دور کا آغاز ہوگا ،پاکستانی قوم میں اقوام عالم میں وہ مقام و مرتبہ حاصل ہوگا جس پر وہ بجا طور پر فخر کرسکیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات