Live Updates

پی ٹی آئی کے ضلعی صدر راجہ محمدسلیم کی مرکزی جنرل سیکرٹری ارشد داد سے ملاقات

پیر 22 اکتوبر 2018 23:58

رحیم یارخان۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر راجہ محمدسلیم کی مرکزی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ارشد داد سے ملاقات ، ضلع کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا اور مختلف پارٹی امور پر گفتگو ہوئی۔ مرکزی جنرل سیکرٹری ارشد داد نے راجہ محمدسلیم سے ملاقات کے دوران کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کا معیارزندگی تبدیل کرنے کی خواہاں ہے، وزیر اعظم عمران خان نے ملک وقوم کی تقدیر بدلنے اورایک نئے پاکستان کا جو خواب دیکھا تھا وہ تیزی سے پایہ تکمیل کو پہنچنے جارہاہے۔

وزیر اعظم کے ابتدائی سو دن کا جو ایجنڈا تھا اس پر پورے طریقہ سے عملدرآمد ہورہاہے جلد ہی عوام تک اس کے ثمرات پہنچنا شروع ہوجائیںگے۔

(جاری ہے)

70سالہ کینسر زدہ اورفرسودہ نظام کو بدلنے میں ابھی تھوڑا وقت لگے گا ، حکومت کو بے شمارچیلنجز کا سامنا ہے ایک جامع اور مربوط پالیسی کے ذریعے ان سارے چیلنجزکا خاتمہ کریںگے۔کرپٹ عناصر کا کٹرااحتساب کیا جارہاہے اور لوٹی گئی ملکی دولت کو واپس قومی خزانہ میں جمع کرایا جائیگا احتساب کا ایسا کڑا نظام لائیں گے کہ آئندہ کوئی بھی کرپشن کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا۔ ضلعی صدر راجہ محمد سلیم نے ضلع کی موجودہ صورت حال کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ضلع رحیم یارخاں پی ٹی آئی کاگڑھ بن چکا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات