رحیم یارخان،شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

پیر 22 اکتوبر 2018 23:58

رحیم یارخان۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) ضلعی انتظامیہ کی سربراہی میں شہر میں تجاوزات کے خاتمہ کا سلسلہ جاری، گزشتہ روز اڈہ خانپور پر نصب بل بورڈ اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے آپریشن کیا گیا جس میں میونسپل کمیٹی ودیگر محکموں کے اہلکاروں اور پولیس کے نوجوانوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اڈہ خانپور پر نصب بڑے بل بورڈز کو اتار دیا گیا اور تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا جسے عوامی سماجی اور شہری حلقوں سراہا اور اس آپریشن کو شہر بھر میں بلاتفریق جاری رکھنے کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :