چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے وفاقی وزیربرائے آبی وسائل محمد فیصل واڈا ملاقات

چیف جسٹس کی آبی وسائل کے تخفظ اورملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے کوششوں پروفاقی وزیرکی تعریف

منگل اکتوبر 00:01

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے وفاقی وزیربرائے آبی وسائل محمد فیصل واڈا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے وفاقی وزیربرائے آبی وسائل محمد فیصل واڈا نے دوروزہ انٹرنیشنل سمپوزیم کے تناظرمیں پیر کو ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔ا س موقع پرچیف جسٹس نے آبی وسائل کے تخفظ اورملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے کوششوں پروفاقی وزیرکی تعریف کی اور انہیں یقین دلایا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے اورپانی چوری کی روک تھام کیلئے ان کی بھرپور مددکی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے داسوڈیم کامعاملہ اٹھانے اورترجیحی بنیادوں پراس معاملے کو حل کرنے کی کوششوں کوبھی سراہا ۔چیف جسٹس نے وفاقی حکومت کی جانب سے چاروں صوبوں میں پانی کی چوری کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی اورکہا اس ضمن میں تمام صوبے وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو درپیش سیکورٹی خدشات کے پیش نظر متعلقہ ایجنسیوں کوہدایت کی کہ ان کومناسب سیکورٹی فراہم کی جائے۔