مادر جمہوریت کی بہادری، ثابت قدمی، ملک اور قوم کیلئے تاریخ ساز قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری کا بیگم نصرت بھٹو کو یوم وفات پرخراج عقیدت

منگل 23 اکتوبر 2018 00:02

مادر جمہوریت کی بہادری، ثابت قدمی، ملک اور قوم کیلئے تاریخ ساز قربانیاں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے یوم وفات پر پیغام میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر جمہوریت کی بہادری، ثابت قدمی، ملک اور قوم کیلئے تاریخ ساز قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ مادر جمہوریت نے جمہوریت اور آئین کی بحالی کیلئے تاریخی جدوجہد کی۔

انہوں نے کہا کہ مادر جمہوریت نے صبر، برداشت اور وطن پرستی کے اصول قائم کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے قوم اور ملک کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔آصف زرداری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی پارٹی نے ان کی جدوجہد باثمر بناتے ہوئے 1973ء کا آئین اصل صورت میں بحال کرکے ان کے عظیم مشن کی تکمیل کی۔ آصف علی زرداری نے اس عزم کی تجدید کی پیپلز پارٹی ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر ثابت قدم رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی شدت پسندوں سے مزاحمت جاری رکھے گی اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ آصف زرداری نے کہا کہ آئین کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔