Live Updates

سعودی سرمایہ کاری کانفرنس کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی

ہیکرزنےویب سائٹ پرسعودی عرب مخالف پیغامات لگا دیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 22 اکتوبر 2018 23:41

سعودی سرمایہ کاری کانفرنس کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-22 اکتوبر 2018ء) :سعودی بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی۔ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جہاں وہ اعلیٰ حکام کے علاوہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے بڑے بڑے ممالک اور بڑے بڑے سرمایہ کاروں کو خود اس کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے اورمذکورہ کانفرنس میں ان ممالک اور سرمایہ کاروں کو دعوت دی جائے گی کہ وہ آ کر سعودی عرب میں سرمایہ کاری کریں۔

وزیر اعظم کے ساتھ اس وفد میں شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، مشیر تجارت عبدالرزاق داود سیمت متعدد اعلیٰ حکام شامل ہیں۔وزیر اعظم اب سے کچھ دیر پہلے مدینہ منورہ پہنچے ہیں ،جہاں گورنر مدینہ نے ان پرتپاک استقبال کیا جبکہ پاکستانی قونصلیٹ کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم اپنے وفد کے ہمراہ روضہ رسول پر حاضری دیں گے اور کل بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔

تاہم وزیر اعظم کے سعودی عرب پہنچتے ہی سعودی عرب کے لیے پریشان کن خبر آگئی ہے۔سعودی سرمایہ کاری کانفرنس کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی۔ویب سائٹ ہیک ہونےکےتھوڑی دیر بعد بند کر دی گئی۔ہیکرزنےویب سائٹ پرسعودی عرب مخالف پیغامات لگا دیے۔ ابھی تک کسی نے ویب سائٹ ہیک کرنےکی ذمےداری قبول نہیں کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات