دنیا کے سرد ترین مقام پر کھانا بنانے کا تجربہ۔ بظاہر فوٹو شاپ نظر آنے والی یہ تصاویر بالکل حقیقی ہیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 22 اکتوبر 2018 23:50

دنیا کے سرد ترین مقام پر کھانا بنانے کا تجربہ۔ بظاہر فوٹو شاپ نظر آنے ..

یہ تصویریں دیکھ کر پہلی نظر میں ان کے فوٹو شاپ کیے جانے کا گمان ہوتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں۔ یہ تصاویر بالکل اصل ہیں اور جیسی نظر آرہی ہیں،حقیقت میں بھی اسی حالت میں بنائی گئی ہیں۔
یہ تصاویر دو محققین کے دنیا کے سرد ترین مقامات میں سے ایک پر کھانا پکانے کے تجربے کا نتیجہ ہیں، جو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہوئی ہیں۔
کارمین پوسنگ اور کیپرین ورسیوکس انٹارکٹکا کے کنکورڈیا ریسرچ اسٹیشن پر کام کرتے ہیں۔

دونوں کا تعلق آسٹریا اور فرانس سے ہے۔ ایک دن انہوں نے ریسرچ اسٹیشن کے باہر کے موسم میں کھانا بنانے کا فیصلہ کیا۔ وہ دیکھنا چاہتے تھے کہ سرد ترین موسم کا کھانے پر کیا اثر پڑتا ہے۔ یہ سوچ کر انہوں نے منفی 70 سیلسیس کی شدید سردی میں کھانا بنانے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

اس کوشش کے نتیجے میں جو تصاویر سامنے آئیں، انہوں نے انٹرنیٹ صارفین کو بھی حیران کر دیا۔

تصاویر میں چمچ اور انڈوں کو فضا میں معلق دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ تصاویر فوٹو شاپ سے بنائی گئ ہیں جبکہ حقیقت میں یہ سب سرد موسم کا کمال ہے۔ دونوں محققین کی بنائی گئی یہ حیرت انگیز تصاویر آپ بھی دیکھیں۔

.