استانی کے متعارف کرائے گئے پیپر مارکنگ کے پُر مزاح طریقے کو طلباء اور دیگر اساتذہ بھی پسند کرنے لگے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 22 اکتوبر 2018 23:50

استانی کے متعارف کرائے گئے پیپر مارکنگ کے پُر مزاح طریقے کو طلباء اور ..

بچوں کو پڑھانا ایک بڑی ذمہ داری کا کام ہے۔ کبھی کبھی تو پڑھاتے ہوئے یا پیپر چیک کرتے ہوئے اساتذہ کو بھی بوریت ہونے لگتی ہے۔ ایک استانی نے اس بڑے مسئلے کا زبردست حل نکالا ہے۔ ٹوئٹر پر اینی ایف کے نام سے موجود ایک استانی نے تصاویر اور ویڈیو کی صورت میں اپنے پیپر مارکنگ کے انداز کو شیئر کیا ہے۔ اینی کے مطابق ان کے طلباء ان کے اس انداز سے پیپر چیک کرنے سے کافی محبت کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی دیگر طلباء اور اساتذہ نے ان کے طریقہ کار کو کافی پسند کیا ہے۔ اینی اپنے طلباء کے پیپر چیک کرتے ہوئے ان پر سٹیکر لگاتی ہیں۔ پیپر پر لگائے گئے ہر سٹیکر پر مختلف میمز بنے ہوتے ہیں۔ یہ میمز طلباء کی کارکردگی کو ظاہر کرتے ہیں۔ اینی کنفیوز کرنے جوابات پر الگ میمز لگاتی ہیں اور طلباء کو اچھے نمبر حاصل کرنے پر مبارکباد کے لیے الگ میمز لگاتی ہیں۔

(جاری ہے)


اینی کا کہنا ہے کہ انہیں خود بھی اس نئے طریقے سے سٹیکرز کے ساتھ بچوں کے پیپر چیک کرنا کافی پسند ہےاور بچے کو بھی یہ طریقہ بہت پسند آیا ہے۔
اینی نے یہ تمام میمز انٹرنیٹ سے لے کر سٹیکر کی صورت میں پرنٹ کرائے ہیں۔ اینی کا کہنا ہے کہ بچے کو پہلے جب ٹیسٹ بہتر کرنے کےلیے کہا جاتا تھا تو وہ زیادہ پرواہ نہیں کرتے تھے۔ لیکن اب بچے بھی مبارکباد کے میمز حاصل کرنے کے لیے اچھی تیاری کرتے ہیں۔ اینی کا کہنا ہے کہ ان کا یہ طریقہ تعلیم دوسرے اساتذہ کو بھی کافی پسند آیا ہے۔
لوگوں نے اینی کے اس تخلیقی آئیڈیے کو کافی پسند کیا ہے جبکہ دیگر اساتذہ نے بھی ایسے ہی میمز پرنٹ کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

استانی کے متعارف کرائے گئے پیپر مارکنگ کے پُر مزاح طریقے کو طلباء اور ..