کراچی دنیا کے چھٹے خطرناک ترین شہر سے 67ویں نمبر پر آگیا

ستمبر 2013 کے بعد سے 14800سےزائد آپریشن میں 11088لوگوں کو گرفتارکیاگیا، 2017 اور 2018 میں بھی دو دو ہزار کےقریب لوگ گرفتارہوئے۔ کراچی آپریشن کے دوران بہت سے لوگ بیرون ملک بھاگ گئے اور روپوش ہوگئے۔کراچی میں امن امان کی بہتر صورتحال کو دنیا نے بھی تسلیم کیا ہے،ڈی جی رینجرزسندھ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 23 اکتوبر 2018 00:00

کراچی دنیا کے چھٹے خطرناک ترین شہر سے 67ویں نمبر پر آگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2018ء) ڈی جی رینجرز سندھ نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی آپریشن کے بعد امن و امان کی صورتحال میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔کراچی کا شمار دنیا کے چھ خطرناک شہروں میں ہوتا تھا اور آج کراچی کے امن و امان کی حالت یہ ہے کہ کراچی 61 درجے بہتری کے بعد 67ویں نمبر پر آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کراچی کی موجود صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کرنے کا فیصلہ سو فیصد درست تھا۔انہوں نے کہا کہ جس سیاسی قیادت نے کراچی آپریشن کرنے کا اس نے ہمیں بٹھا کر کہا کہ کراچی سے جرائم کا خاتمہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن سے پہلے کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ سے 31ہزار افراد کی جانیں گئیں۔

(جاری ہے)

1985سے1995تک 21 ہزار افراد زندگی سے محروم ہوئے۔

1985 سے ستمبر 2013 تک مجموعی طور پر 92 ہزار لوگ مرے، ایدھی، سی پی ایل سی اور ہمارا ریکارڈ ملایاجائے تو مرنے والوں کی تعدادزیادہ ہے۔آپریشن کے حوالے سے انکا بتانا تھا کہ ستمبر 2013 کے بعد سے 14800سےزائد آپریشن میں 11088لوگوں کو گرفتارکیاگیا، 2017 اور 2018 میں بھی دو دو ہزار کےقریب لوگ گرفتارہوئے۔ کراچی آپریشن کے دوران بہت سے لوگ بیرون ملک بھاگ گئے اور روپوش ہوگئے۔

انھوں نے کہا کہ 2017 اور 2018میں دہشت گردی کے واقعے میں کسی کی جان نہیں گئی۔انہوں نے اس موقع پر میڈیا کے منفی رویے کا بھی تذکرہ کیا ۔انکا کہنا تھا کہ اغوا برائے تاوان کے معاملات پرمیڈیا نے پراپیگنڈا کیا جبکہ 2017 میں اغوا برائے تاوان کے مکمل 30 کیس سامنے آئے جن میں سے تمام کیسسز کو حل کرلیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اب ایم کیو ایم لندن کے علاوہ کسی سیاسی جماعت کا عسکری ونگ نہیں ہے جبکہ کراچی کی صورتحال میں بہتری کو بین الاقومی سطح پر سراہا گیا۔انہوںنے اس بات کا تذکرہ بطور خاص کیا کہ ۔کراچی دنیا کے چھٹے خطرناک ترین شہر سے 67ویں نمبر پر آگیا ہے۔