ڈی پی او بٹگرام کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد، تھانہ کے کرائم کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا

منگل 23 اکتوبر 2018 00:00

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) ڈی پی او آفس بٹگرام میں ڈی پی او بٹگرام عبدالرؤف بابر قیصرانی کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن بٹگرام سردار خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ساجد نواز خان، انچارج ایلیٹ فضل الہی، انچارج ٹریفک شمریز خان، تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ ہر تھانہ کے کرائم کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا اور ایس ایچ او کی کارکردگی چیک کی گئی۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او بٹگرام نے کہا کہ مقدمات میں ملوث ملزمان اور اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے مقدمات کی غیر جانبدارانہ تفتیش کو یقینی بنایا جائے، لوگوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، اس لئے آپ سب خدمت سے سرشار ہو کر قانون کے نفاذ کو یقینی بنائیں، لوگوں کے ساتھ مہذب اور شائستہ رویہ اپناتے ہوئے ان کے مسائل غور سے سنیں اور ان کے حل کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امن و امان قائم رکھنے اور کرائم پر قابو پانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور بہتر حکمت عملی سے گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ کسی قسم کا واقعہ رونما نہ ہو، روزانہ کی بنیاد پر تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کالجز، سکولز، بینک، پٹرول پمپز اور تمام حساس مقامات کو چیک کر کے دفتر ہذا کو رپورٹ دیں گے۔ ٹریفک حوالہ سے انچارج ٹریفک کو سختی سے ہدایت کی کہ صرف اور صرف قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چالان کریں اور چالان کی شرح کو کم سے کم کریں تاکہ عوام کو فائدہ ہو، فرائض میں غفلت کا مظاہر ہ کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔