شعبہ ذوالوجی کے زیراہتمام اورش آڈیٹوریم ایبٹ آباد یونیورسٹی میں ایک روزہ سیمینار (آج) ہو گا

منگل 23 اکتوبر 2018 00:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) شعبہ ذوالوجی کے زیراہتمام اورش آڈیٹوریم ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ایک روزہ سیمینار (آج) منگل کو منعقد ہو رہا ہے جس کا موضوع ’’ہیومن امپیٹ آن انوائرمنٹ اینڈ بائیو ڈیورسٹی‘‘ ہے۔

(جاری ہے)

پرنسپل ایبٹ آباد پبلک سکول پروفیسر ڈاکٹر سید وقار علی رضوی اس موضوع پر لیکچر دیں گے جبکہ سیمینار کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد ہوں گے۔ ذوالوجی کے ہیڈ ڈاکٹر امداد الله کے مطابق سیمینار کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :