Live Updates

وزیراعظم عمران خان ریاض پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے استقبال کیا

منگل 23 اکتوبر 2018 10:10

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورہ کے دوسرے مرحلے میں منگل کو ریاض پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ پر ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق نے استقبال کیا جبکہ دیگر سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی وزیراعظم عمران خان کے استقبال کیلئے وہاں موجود تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور وزیر مملکت/چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات