آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

منگل 23 اکتوبر 2018 10:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں شام کے اوقات میں سرد رہے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں سرد رہا ہے۔ گذشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کا درجہ حرارت زیارت، سکردو میں منفی 02 اور کالام میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں گرمی رہی جو بدھ کے روز بھی برقرار رہے گی۔

متعلقہ عنوان :