Live Updates

روضہ رسولﷺ میں موجود شخص نے عمران خان کو دیکھتے ہی بلند آواز میں کیا کہا؟

عمران خان آپ نے نواز شریف کو نہیں چھوڑنا۔ ہمیں آپ سے بہت امیدیں ہیں اللہ آپ کی مدد کرے اور آپ پاکستان کے حق میں بہتر ہوں۔ روضہ رسولﷺ میں موجود لوگوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 اکتوبر 2018 10:52

روضہ رسولﷺ میں موجود شخص نے عمران خان کو دیکھتے ہی بلند آواز میں کیا ..
سعودی عرب (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23اکتوبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورہ کے دوسرے مرحلے میں منگل کو ریاض پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق نے استقبال کیا جبکہ دیگر سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی وزیراعظم عمران خان کے استقبال کیلئے وہاں موجود تھے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر،وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور وزیر مملکت/چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسول ﷺ پر بھی حاضری دی۔اسی حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے کے لیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں لوگ عمران خان کو دیکھ کر ماشاءاللہ ماشاءاللہ کہہ رہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب میں بھی عمران خان کو لوگ کتنا چاہتے ہیں۔اس کے ساتھ روضہ رسولﷺ میں موجود لوگ عمران خان کے لیے دعا بھی کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے حق میں بہتر ہوں۔اتنے میں ویڈیو میں موجود ایک شخص کی آواز آتی ہے جو عمران خان کو دیکھتے ہی کہتا ہے کہ آپ نے نواز شریف کو نہیں چھوڑنا۔

اس کے ساتھ ہی دیگر لوگ بھی یہی نعرے بازی شروع کر دیتے ہیں کہ آپ نے نواز شریف کا احتساب لازمی کرنا ہے۔وہاں موجود لوگ کہتے ہیں کہ  ہمیں آپ سے بہت امیدیں ہیں اللہ آپ کی مدد کرے اور آپ پاکستان کے حق میں بہتر ہوں۔ روضہ رسولﷺ میں موجود لوگوں نے پاکستان زندہ باد  اور وزیراعظم عمران خان کے نعرے بھی لگائے۔لوگوں نے عمران خان کو روضہ رسولﷺ میں دیکھ کر کیسے نعرے بازہ کی آپ بھی ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات