سازگار انجینئرنگ ورکس کے بعداز ٹیکس منافع میں تین ماہ کے دوران 21.91 فیصد کمی

منگل 23 اکتوبر 2018 11:06

سازگار انجینئرنگ ورکس کے بعداز ٹیکس منافع میں تین ماہ کے دوران 21.91 فیصد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) رواں مالی سال 2018-19ء کی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر کے دوران سازگار انجینئرنگ ورکس کے بعداز ٹیکس منافع میں 21.91 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کیلئے کمپنی کا خالص منافع 29.3 ملین روپے تک کم ہو گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سازگار انجینئرنگ ورکس کا خالص منافع 37.6 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں 8.3 ملین روپے یعنی 21.91 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :