فوجی سیمنٹ کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں تین ماہ کے دوران 80 فیصد اضافہ

منگل 23 اکتوبر 2018 11:06

فوجی سیمنٹ کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں تین ماہ کے دوران 80 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) جولائی تا ستمبر 2018ء کے دوران فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ایف سی سی ایل) کے بعداز ٹیکس منافع میں 80 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اے ایچ ایل کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2018ء کے دوران کمپنی کا خالص منافع 801 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ جولائی تا ستمبر 2017ء کیلئے کمپنی کا بعداز ٹیکس منافع 444 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح سال 2017ء کی تیسری سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں سال کے اس عرصہ کے دوران ایف سی سی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں 357 ملین روپے یعنی 80 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :