بھارت، جہیز کا مطالبہ کرنے پر باراتیوں کو یرغمال بناکردلہے کا سرمونڈ دیا گیا

منگل 23 اکتوبر 2018 11:21

بھارت، جہیز کا مطالبہ کرنے پر باراتیوں کو یرغمال بناکردلہے کا سرمونڈ ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) بھارت میں جہیز کا مطالبہ کرنے پر دلہن کے گھروالوں نے دلہا اور باراتیوں کو یرغمال بناکر دولہے کا سرمونڈ دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق لکھنو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ضلع بہرائچ کے علاقے خرم نگر میں واقع شاہد ضیاء الحق پارک میں شادی کی تقریب کے دوران دلہن کے گھروالوں نے دلہا اور باراتیوں کا استقبال کیا شادی کی ابتدائی رسومات کے بعد دلہا نے سونے کی چین، ٹی وی اور موٹر سائیکل کا مطالبہ کیا جس پر باراتیوں اور دلہن کے گھروالوں میں تنازع پیدا ہوگیا۔

دلہے عبدالکلام نے دلہن کے گھروالوں کو بارات واپس لے جانے کی دھمکی دینی شروع کی جس پر لڑکی کے والد اور دلہا کے درمیان بحث شروع ہو گئی۔ دلہن کے گھروالوں نے دلہا اور باراتیوں کویرغمال بناکر دلہے کا سرمونڈ دیا۔ پولیس نے دلہے کے خلاف جہیز کے مطالبہ کی رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔