دُبئی: ڈیرہ ائیرلینڈ کی طرف جانے والے پُلوں کی تعمیر عنقریب شروع ہو جائے گی

ڈیرہ ائیرلینڈ پراجیکٹ کی بدولت اڑھائی لاکھ افراد کو رہائشی سہولتیں میسر ہوں گی

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 23 اکتوبر 2018 11:14

دُبئی: ڈیرہ ائیرلینڈ کی طرف جانے والے پُلوں کی تعمیر عنقریب شروع ہو ..
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر2018ء) روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ڈیرہ ائیرلینڈ کو جانے والے تین پُلوں کی تعمیر عنقریب شروع ہو جائے گی۔ اس پراجیکٹ پر مجموعی طور پر 447ملین درہم کی لاگت آئے گی۔ الخلیج اور ابو بکر صدیق سٹریٹ کے انٹرسیکشنز پر ان 1.6 کلومیٹر طویل پُلوں کی تعمیر سے ڈیرہ ائیرلینڈ میں داخلی اورخارجی راستوں پر ٹریفک کے بہاؤ میں روانی واقع ہو گی۔

جبکہ جزائر کے ساتھ سلِپ روڈ کے ساتھ ساتھ140 میٹر لمبا پُل بھی تعمیر کیا جائے گا۔ جبکہ پہلے سے موجود پُل پر بھی فٹ پاتھ، ریل، ٹریفک سگنلز، یوٹیلٹی لائنز اور سٹریٹ لائٹنگ کی سہولیات میں بھی بہتری لائی جائے گی۔اس پراجیکٹ میں شامل پُلوں میں سے ایک دو رویہ پُل ڈیرہ ائیرلینڈ سے الخلیج سٹریٹ کے شمال کی جانب تعمیر کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک سہ رویہ پُل ڈیرہ ائیرلینڈ سے الخلیج سٹریٹ کے جنوب کی جانب تعمیر ہو گا جبکہ تیسرا دو رویہ پُل الخلیج سٹریٹ کے جنوب سے ڈیرہ ائیرلینڈ کی جانب لے جائے گا۔ اس پراجیکٹ سے الخلیج سٹریٹ کی لمبائی کو 1.8 کلومیٹر تک شمال کی جانب سے ابو حیل انٹرنیشنل سے جنوب میں البراہاہسپتال تک لے جایا جائے گا۔ الخلیج سٹریٹ کے انٹرسیکشن پر ابو حیل اور ابو بکر الصدیق سٹریٹس پر دو سگنل والے انٹرسیکشنز کا بھی اضافہ ہو گا۔

یہ نئی تعمیرات مستقل کے شنداغا روڈز نیٹ ورک کی توسیع کے منصوبے دا حصّہ ہیں۔واضح رہے کہ ڈیرہ ائیرلینڈ چار مصنوعی طور پر تیار کیے گئے جزائر پر مشتمل ہے جن کا کُل رقبہ ایک کروڑ ستر لکھ مربع میٹر ہے۔ ڈیرہ ائیرلینڈ کے ترقیاتی پراجیکٹ میں سینکڑوں ہوٹلز، فرنِشڈ فلیٹس، رہائشی اور دفتری استعمال کی مِکسڈ بلڈنگز اور میریناز شامل ہیں۔ اس نئے پراجیکٹ کی بدولت تقریباً اڑھائی لاکھ افراد کو رہائشی سہولیات میسرہوں گی جبکہ 80 ہزار نئی ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی۔ مستقبل میں یہاں پر لوگوں کی بے پناہ آمد و رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے روڈز اور دیگر انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :