Live Updates

ایم کیو ایم میں فارورڈ بلاک بننے کی تصدیق ہو گئی

ایم کیو ایم کے ناراض رہنماؤں نے خالد مقبول صدیقی کو حکومت چھوڑنے کا مشورہ دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 اکتوبر 2018 11:27

ایم کیو ایم میں فارورڈ بلاک بننے کی تصدیق ہو گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اکتوبر 2018ء) : متحدہ قومی موومنٹ میں بھی فارورڈ بلاک کی تصدیق ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ایم کیو ایم کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم میں ناراض رہنماؤں نے اپنا ایک علیحدہ گروپ بنا لیا ہے، ناراض رہنماؤں پر مشتمل اس گروپ نے ایم کیو ایم پر حکومت چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ ایم کیو ایم کے ناراض رہنماؤں نے خالد مقبول صدیقی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حکومت چھوڑ دیں۔

رابطہ کمیٹی کے سابق رکن شاہد پاشا نے پریس کانفرnس کی اور الیکشن میں شکست کی اصل وجہ پارٹی میں کرپشن کو قررا دے دیا۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی سے ملاقات کے لیے تیار ہیں لیکن ایم کیو ایم فوری طور پر حکومت سے باہر آ جائے۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی کےسابق ڈپٹی کنوینئیر شاہد پاشا کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے عوام ناراض ہیں، موٹر سائیکلوں پر آنے والے لوگ آج بنگلوں کے مالک بن گئے ہیں۔

شاہد پاشا نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کی بجائے رہنماؤں کی بنیادی رکنیت ہی ختم کر دی جائے۔ا س تمام تر صورتحال میں پارٹی میں احتساب کمیٹی بنانے کی ضرورت ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ناراض رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھی سازش تیار ہو گئی ہے ، اور اب ان کے پاس صرف 8 مہینے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے لیے ایم کیوایم سے بھی اتحاد کیا تھا ، جس کے بعد کابینہ کی تشکیل میں ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کو انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت دی گئی تھی۔ لیکن بظاہر ایم کیو ایم اس بات سے خوش نہیں ہے اور ایم کیو ایم کا ایک دھڑا پارٹی قیادت کو حکومت چھوڑنے پر مجبور کر رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات