سنجے دت فلم انڈسٹری کے باکمال اور عمدہ اداکاروں میں سے ہیں، جیکی شروف

منگل 23 اکتوبر 2018 11:51

سنجے دت فلم انڈسٹری کے باکمال اور عمدہ اداکاروں میں سے ہیں، جیکی شروف
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار جیکی شروف نے کہا ہے کہ اداکار سنجے دت فلم انڈسٹری کے باکمال اور عمدہ اداکاروں میں سے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار جیکی شروف نے تیلگو فلم ’’پراستھانم ‘‘ کے ہندی ریمیک میں سنجے دت کے ساتھ کام کرنے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ سنجے کو فلموں سے قبل جانتے ہیں وہ جیسے پہلے دن تھے آج بھی ویسے ہی ہیں، انہیں بچپن میں لوگوں کو مشکل صورتحال میں ہنسانے کی خصوصیت رکھتے تھے اور جب کام کی بات ہو تو وہ فلم انڈسٹری کے باکمال اور عمدہ اداکاروں میں سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ہمیشہ سنجے دت کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہوئی ہے چاہے وہ فلم ’’کھل نائیک{{‘‘ ہو، کارتوس، مشن کشمیر یا اب فلم’’پراستھانم ‘‘ہو۔ فلم میں اداکارہ منیشا کوئرالہ، علی فضل اور امیرا دستور بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :