شمی کپور واقعی بھارت کے’ ایلوس پریسلے‘ تھے، شتروگھن سنہا

منگل 23 اکتوبر 2018 11:51

شمی کپور واقعی بھارت کے’ ایلوس پریسلے‘ تھے، شتروگھن سنہا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار شتروگھن سنہا نے کہا ہے کہ شمی کپور واقعی بھارت کے ایلوس پریسلے ہونے کے خطاب کے مستحق تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شتروگھن سنہا نے آنجہانی اداکار شمی کپور کی 87 ویں یوم پیدائش پر انہیں یاد کرتے ہوئے ٹویٹر پر کہا ہے کہ شمی کپور کو اداکاری اور خاص طور پر ڈانس کے منفرد انداز میں کمال حاصل تھا، وہ اپنے دور میں ہر چیز میں وقت سے آگے تھے اور وہ پہلے اداکار تھے جنہیں انٹرنیٹ میں مہارت حاصل تھی۔ انہوں نے کہا کہ شمی کپور واقعی بھارت کے ایلوس پریسلے خطاب کے مستحق تھے، وہ اپنے گانوں، ڈانس اور فلموں کے ذریعے ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :