ْعامر خان کی بطور پروڈیوسر ’’مغل‘‘ میں واپسی،

راج کمار ہیرانی سے ہدایتکاری کے لئے رابطے

منگل 23 اکتوبر 2018 11:51

ْعامر خان کی بطور پروڈیوسر ’’مغل‘‘ میں واپسی،
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار عامر خان ہدایتکار سبھاش کپور پر ہراسگی کے الزامات کے باعث فلم چھوڑنے کے بعد فلم ’’مغل‘‘ کے لئے بطور پروڈیوسر دوبارہ کام کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عامر خان نے ہدایتکار سبھاش کپور پر ہراسگی کے الزامات کے باعث گلوکار و اداکار گلشن کمار کی زندگی پر مبنی فلم ’’مغل‘‘ میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اب ہدایتکار کے فلم چھوڑنے کے بعد عامر خان بطور پروڈیوسر فلم پر دوبارہ کام کریں گے جبکہ معاون پروڈیوسر بھوشن کمار نے راج کمار ہیرانی سے فلم کی ہدایتکاری کے لئے رابطے بڑھا لئے ہیں جس پر راج کمار ہیرانی نے تاحال رضامندی ظاہر نہیں کی اور نہ ہی کوئی تصدیق کی گئی ہے۔