فلم کے کہانی کاروں کو بھی اچھا معاوضہ ملنا چاہئے، راجکمار ہیرانی

منگل 23 اکتوبر 2018 12:02

فلم کے کہانی کاروں کو بھی اچھا معاوضہ ملنا چاہئے، راجکمار ہیرانی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) بالی وڈ کے فلمساز راجکمار ہیرانی کا کہنا ہے کہ فلم کے لئے لکھنے والے لکھاریوں کو بھی اچھا معاوضہ دینا چاہئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز راجکمار ہیرانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مصنف کسی بھی فلم کی بنیاد ہوتے ہیں اور یہ ان کا حق ہے کہ ان کو اچھا معاوضہ دیا جائے ۔

(جاری ہے)

ان کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ انہوں نے کئی سکرپٹ رائٹر کے ساتھ کام کیا ہے اور معاوضے میں کمی کی وجہ سے وہ وا پس کام نہیں کرتے ہیںاوران کاخیال ہے کہ فلم انڈسٹری میں مزید سکرپٹ رائٹر کی ضرورت ہے اور ان کو چھوٹے شہروں سے ڈھونڈا جاسکتا ہے کیونکہ ان کے پاس لکھنے کا زیادہ مواد ہوتا ہے جوکہ بڑے شہر کے رائٹرز نہیں کرسکتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ میں خود ایک چھوٹے شہر میں بڑا ہوا ہوں اور میں اپنے قریبی ہمسائیوں اور دوستوں سے ملتا تھا اور میرے سامنے کئی کہانیوں کے پہلو سامنے آتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :