Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت بنانے کے لیے سمجھوتہ کیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رمیش کُمار اپنی ہی پارٹی کے خلاف بول اُٹھے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 اکتوبر 2018 11:41

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت بنانے کے لیے سمجھوتہ کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اکتوبر 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات 2018ء میں شاندار کامیابی حاصل کی جس کے بعد اقتدار سنبھال لیا۔ اقتدار سنبھالنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کو ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق جیسی جماعتوں سے اتحاد کرنا پڑا۔ روایتی سیاست نہ کرنے کی دعویدار پاکستان تحریک انصاف نے حکومت بنانے کے لیے برسوں سے چلی آرہی روایتی سیاست کا ہی سہارا لیا جس پر پاکستان تحریک انصاف کے ناقدین سمیت خود پارٹی کے کئی رہنماؤں نے بھی اعتراض اُٹھایا۔

تاہم اب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رمیش کُمار بھی اپنی ہی جماعت کے خلاف بول اُٹھے۔ رمیش کُمار کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت بنانے کے لیے کہیں نہ کہیں سمجھوتہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان قائد اعظم کا پاکستان بنانا چاپتے ہیں اوور اسی کے لیے اتنی جدو جہد کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رمیش کُمار نے کہا کہ ہر کام کرنے کے لیے ٹیم کی ضرورت ہوتی ہے۔

عمران خان کا کام کرنے کے لیے ارادہ ہے ، وہ پبلک کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے فیصلے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت مسائل موجود ہیں، اگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے قول و فعل میں فرق ہوا ، اور ماضی کی حکومتوں کی طرح فیصلے کرتی رہی تو اس کے لیے بھی مشکل ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو ان کی پہلے 60 روزہ کارکردگی پر پرکھا جا رہا ہے، ان 60 دنوں کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا جس میں سب سے بڑا چیلنج ملک کے معاشی حالات میں بہتری لانا تھا۔

پاکستان تحریک انصاق کے چئیرمین عمران خان نے اقتدار سنبھالنے سے قبل آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا اعلان کیا تھا لیکن ملکی معاشی حالات کے پیش نظر حکومت نے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کی ٹھانی ، اور اس وجہ سے بھی موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات