جیل روڈ پر کاسمیٹکس سے بھرا ٹرک اُلٹ گیا ، لوگ سامان لُوٹ کر لے گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 اکتوبر 2018 11:48

جیل روڈ پر کاسمیٹکس سے بھرا ٹرک اُلٹ گیا ، لوگ سامان لُوٹ کر لے گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اکتوبر 2018ء) : لاہور کی معروف شاہراہ جیل روڈ پر ایک ٹرک اُلٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیل روڈ پر کاسمیٹکس سے بھرا کنٹینر انڈر پاس سے جا ٹکرایا اور انڈر پاس سے ٹکرانے پر اُلٹ گیا۔

(جاری ہے)

حادثے کے باعث کنٹینر ٹرالر سے نیچے گرا تو کنٹینر میں موجود تمام سامان سڑک پر بکھر گیا،سامان دیکھ کر آس پاس کے علاقوں میں موجود عوام کا ایک سمندر اُمڈ آیا۔ کنٹینر اُلٹنے سے لاہور کی مصروف شاہراہ پر ٹریفک جام ہو گئی اور کنٹینر میں موجود کاسمیٹکس کے سامان پر ہاتھ صاف کر لیا۔ وہاں موجود لوگوں نے کنٹینرمیں موجود نامور کریموں کے ڈبے اور دیگر کاسمیٹکس سامان پر ہاتھ صاف کیے اور چلتے بنے۔

متعلقہ عنوان :