جنگ عظیم اول میں فرانسیسی فوج کے ساتھ لڑنے والے ہندوستانی فوجیوں کی ایک اور یادگار کا افتتاح آئندہ ماہ ہوگا

منگل 23 اکتوبر 2018 12:19

جنگ عظیم اول میں فرانسیسی فوج کے ساتھ لڑنے والے ہندوستانی فوجیوں کی ..
پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) فرانس میں جنگ عظیم اول میں فرانسیسی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑنے والے ہندوستانی فوجیوں کی ایک یادگار کا افتتاح آئندہ ماہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مذکورہ یادگار دارالحکومت پیرس سے 200 کلو میٹر کے فاصلے پر ولرز گیوسلین نامی قصبے میں تعمیر کی جارہی ہے جس کا مقصد ان ہندستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے فرانسیسی فوجیوں کے ساتھ لڑائی لڑی تھی۔فرانس یہ یادگار بھارتی سرکاری ادارے یونائیٹڈ سروس انسٹی ٹیوشن آف انڈیا کی معاونت سے تعمیر کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :