ایران کی جیلوں میں گنجائش سے چارگنا زیادہ قیدیوں کو ٹھونسا گیا ہے‘ رپورٹ

حالیہ عرصے کے دوران ملک میں اقتصادی بحران کی وجہ سے جیلوں میں قیدیوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

منگل 23 اکتوبر 2018 12:54

ایران کی جیلوں میں گنجائش سے چارگنا زیادہ قیدیوں کو ٹھونسا گیا ہے‘ ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) ایران کے ایک رکن پارلیمنٹ نے انکشاف کیا ہیکہ ملک کی جیلوںمیں موجود قیدی گنجائش سے چارگنا زیادہ ہوچکے ہیں۔ایران کی مجلس شوریٰ کی ویب سائیٹ پر جاری ایک خبر میں جلبا یجان شہر کے رکن شوریٰ علی بختیار کا بیان شامل کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران ملک میں اقتصادی بحران کی وجہ سے جیلوں میں قیدیوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے امور جن کا عوام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں کی بنیاد پر لوگوںکو پکڑ جیلوں میں ڈالا جاتا ہے۔علی بختیار کا کہنا ہے کہ لوگوں کو گرفتارکرکے جیلوں میں ڈالنے کے سماجی اور اقتصادی عوامل ہیں، اگرچہ بڑی تعداد میںلوگوں کو سیاسی محرکات کی بنیاد پر حراست میں لیا جاتا ہے مگر اس کا تذکرہ نہیں کیا جاتا بلکہ یہ کہا جاتاہے کہ ان کی وجہ سے قومی سلامتی خطرے میں ہے یاوہ ملک کے خلاف جاسوسی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے صوبہ الاھوازمیں انسانی حقوق کی ایک تنظیم کی رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ 22 ستمبر کو شہر میں ایک فوجی پریڈ پرحملے کے بعد ایرانی پولیس کے کریک ڈائون میں 600 سے زاید افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں زیادہ تر خواتین، سیاسی کارکن اور عام شہری شامل ہیں۔علی بختیار کا کہنا ہے کہ ملک میں سماجی مسائل کی وجہ سے بھی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت ایرانی جیلوں میں ڈالے گئے قیدیوں کی تعداد گنجائش سے چار گنا زیادہ ہے۔ پچھلے چارماہ کے دوران جیلوں میں ڈالے جانے والے افراد کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

متعلقہ عنوان :