Live Updates

میرواعظ کی طرف سے نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کے بیان کا خیرمقدم

مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مذاکرات کے ذریعے حل کرے‘میرواعظ عمرفاروق

منگل 23 اکتوبر 2018 12:54

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمرفاروق نے کشمیر میں قتل وغارت کی مذمت کرنے کے لیے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق میرواعظ عمرفاروق نے ٹویٹر پر جاری ایک بیان میںکہا کہ کشمیری عوام پاکستان کی تشویش کو سراہتے ہیں لیکن بھارت کی طرف سے کشمیریوں کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ظلم وبربریت کو روکنے کے لیے پاکستان کو بحیثیت ایک فریق کے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اپنی ایک ٹویٹ میںمعصوم کشمیریوں کے قتل پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی۔ انہوں نے کہاتھا کہ بھات کو تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مذاکرات کے ذریعے حل کرانے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے۔ میر واعظ عمرفاروق نے بھی بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔ قتل وغارت کی مذمت اتوارکو ضلع کولگام کے علاقے لارو میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 10کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد سامنے آئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات