قرضوں کا اژدھا ہماری معیشت کو نگل رہا ہے ،اپنا وسائل میں اضافہ نا گزیر ہے ‘ آل پاکستان انجمن تاجران

تاجر طبقے کے کردار کو نظر انداز کیا جاتا ہے ،مشاور ت کے عمل میں شریک کیا جائے‘ صدر شرف بھٹی کی ملاقات کیلئے آنیوالے وفد سے گفتگو

منگل 23 اکتوبر 2018 12:54

قرضوں کا اژدھا ہماری معیشت کو نگل رہا ہے ،اپنا وسائل میں اضافہ نا گزیر ..
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بیرونی قرضوں سے چھٹکارا اور اپنے وسائل میں اضافہ نا گزیر ہے ،حکومت ملک کے بہترین مفاد میں اپوزیشن کو ساتھ بٹھا کر فیصلے کرے اور معیشت کی ترقی کیلئے ’’ میثاق ‘‘ کیا جائے ، پارکنگ پلازوں کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے لیکن اس طرف پیشرفت نہیں کی جارہی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کے مختلف اضلاع سے آنے والے تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وفد نے اپنے دیرینہ مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے تاجروں کے پلیٹ فارم سے ملک بھر کے تاجروں کی کانفرنس بلانے کی تجویز بھی پیش کی ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجر برادری کاملکی معیشت میں اہم کردار ہے لیکن بد قسمتی سے اسے یکسر نظر انداز کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

تاجر تنظیموں کو اعتما دمیں لئے بغیر پالیسیاں تشکیل دی جارہی ہیں جس پر ہمارے شدید تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی کیلئے کاروبار دوست ماحول کو فروغ دینا ہوگا اور اس کیلئے حکومت کو مشاورت کا عمل شروع کرنا چاہیے ۔جائز کاروبار کرنے والے تاجر نا مساعد حالات کے باوجود حکومت سے ہر طرح کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ اشرف بھٹی نے مزید کہا کہ بیرونی قرضوں کا اژدھا ہماری معیشت کو نگل رہا ہے اور اس سے ہماری قومی سلامتی کو بھی خطرات لا حق ہیں ۔ حکومت ملک کے بہترین مفاد میں اپوزیشن کو ساتھ بٹھا کر فیصلے کرے اور معیشت کی ترقی کیلئے ’’ میثاق ‘‘ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :