اردن نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے ضمیمے منسوخ کردیئے

منگل 23 اکتوبر 2018 12:57

ْعمان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) اردن نے 1994ء کے دوران اسرائیل کے ساتھ الباقورہ اور الغمرعلاقوں کے لئیکئے گئے امن معاہدے کو منسوخ کر دیا۔ اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تحریرکیا ہے کہ الباقورہ اور الغمر ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔ امن معاہدے سے تعلق رکھنے والے الباقورہ اور الغمر ضمیمے منسوخ کرنے کا مقصد اردن اور اس کے عوام کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اردنی دفتر خارجہ نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا کہ اس نے اسرائیلی دفتر خارجہ کو اپنے مذکورہ فیصلے سے تحریری طور پر مطلع کردیا ہے۔ امن معاہدے کے تحت اسرائیل کو مذکورہ دونوں علاقوں میں تصرف کا حق صرف 25 برس کے لئے دیا گیا تھا۔ اس کی ایک شق لکھاہے کہ اگر اردن نے مقررہ میعاد ختم ہونے سے ایک برس قبل دونوں علاقوں کی بازیابی کی خواہش سے اسرائیل کو مطلع نہ کیا تو ایسی حالت میں معاہدہ خود بخود دوبارہ موثر ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ مذکورہ معاہدے کی آخری تاریخ 25 اکتوبر2018ء ہے۔

متعلقہ عنوان :