خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں آپریشن ضرب عضب سے جزوی طور پر متاثر ہونے والے 350، مکمل تباہ ہونے والے 50 تعلیمی اداروں کی تعمیر مکمل

منگل 23 اکتوبر 2018 13:04

خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں آپریشن ضرب عضب سے جزوی طور پر متاثر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں آپریشن ضرب عضب سے جزوی طورپر متاثر ہونے والے 350 تعلیمی اداروں کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ مکمل طورپر تباہ ہونے والے 50 تعلیمی اداروں کی تعمیرکا کام بھی مکمل کر لیا ہے۔ قبائلی اضلاع کے تعمیرنو و بحالی کے پروگرام منیجر شکیل اقبال نے منگل کو ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے کے اضلاع میں آپریشن ضرب عضب سے جزوی طورپر متاثر ہونے والے 350 تعلیمی اداروں کی بحالی کا کام مکمل کرلیاگیا ہے جن میں پرائمری، مڈل اور ہائی سکول شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ان 350 تعلیمی اداروں میں کو آپریشن ضرب عضب کے دوران جزوی طورپر متاثر ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ان کو دوبارہ فعال بنادیاگیا ہے جبکہ ان تعلیمی اداروں میں پینے کا صاف پانی بھی فراہم کیاگیا جبکہ تعلیمی اداروں میں صحت مندانہ کھیلوں کے فروغ کے لئے گرائونڈ بھی بنائے گئے ہیں تاکہ طلباء اپنے کھیل کی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی اضلاع میں آپریشن ضرب عضب سے مکمل طورپر تباہ کرنے والے 50 تعلیمی اداروں کو بھی دوبارہ تعمیر کرلیا گیا اور ان تمام تعلیمی ادارں میں طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

شکیل اقبال نے کہاکہ قبائلی اضلاع میں مکمل طورپر تباہ ہونے والے دیگر تعلیمی اداروں کی دوبارہ تعمیر کے لئے چین سمیت دیگر دوست ممالک سے تعاون کی درخواست کی ہے۔ امید ہے کہ بہت جلد اس حوالے سے مثبت جواب موصول ہوں گے۔