Live Updates

نوازشریف پرکیسزان کے دورحکومت میں ہی بنے،چوہدری پرویزالہی

کیسزمیں پنجاب اسمبلی یا اسپیکرکا کیا قصورہے. حمزہ شہبازنے غیرمناسب زبان استعمال کی. صحافیوں سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 23 اکتوبر 2018 12:23

نوازشریف پرکیسزان کے دورحکومت میں ہی بنے،چوہدری پرویزالہی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 اکتوبر۔2018ء) اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہاہے کہ حمزہ شہبازنے اسپیکرکے خلاف جیسی زبان استعمال کی ریکارڈ دیکھ لیں. تفصیلات کے مطابق لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ نوازشریف پرکیسزان کے دورحکومت میں ہی بنے، نوازشریف پرکیسزمیں پنجاب اسمبلی یا اسپیکرکا کیا قصورہے.

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہبازنے اسپیکرکے خلاف جیسی زبان استعمال کی ریکارڈ دیکھ لیں، پنجاب اسمبلی میں کیا ہوا ریکارڈ دیکھ لیں میں نے اپنا جمہوری حق ادا کیا.

(جاری ہے)

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ یہ لوگ جس راستے پرچل پڑے ہیں ان کومعلوم ہی نہیں نتیجہ کیا ہوگا، پنجاب اسمبلی میں توڑپھوڑسے جو نقصان ہوا وہ ان کودینا پڑے گا. پرویزالٰہی نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں پی ٹی آئی ممبران نے کبھی میزنہیں توڑے، ہم نے احتجاج ضرورکیا کبھی گلا نہیں پکڑا، میزنہیں توڑے.

انہوں نے کہا کہ نون لیگ کے اسپیکرپنجاب اسمبلی نے 3 مرتبہ پی ٹی آئی ممبران کواسمبلی سے نکالا، جواقدامات کیے جا رہے ہیں اس کے ثمرات جلدعوام کونظرآئیں گے. یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف خواجہ آصف کے خلاف گواہی دے چکے ہیں. اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ یہ لوگ جس راستے پرچل پڑے ہیں ان کومعلوم ہی نہیں نتیجہ کیا ہوگا، پنجاب اسمبلی میں توڑپھوڑسے جو نقصان ہوا وہ ان کودینا پڑے گا.

پرویزالٰہی نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں پی ٹی آئی ممبران نے کبھی میزنہیں توڑے، ہم نے احتجاج ضرورکیا کبھی گلا نہیں پکڑا، میزنہیں توڑے. انہوں نے کہا کہ نون لیگ کے اسپیکرپنجاب اسمبلی نے 3 مرتبہ پی ٹی آئی ممبران کواسمبلی سے نکالا، جواقدامات کیے جا رہے ہیں اس کے ثمرات جلدعوام کونظرآئیں گے. یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف خواجہ آصف کے خلاف گواہی دے چکے ہیں.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات