پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بھارت کے خلاف جارحانہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ.
بھارتی ہم منصب سے گفتگو کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دریائے چناب پر بننے والے 2 بھارتی ڈیموں کے معائنے کی اجازت نہیں ملے گی. سید مہرعلی شاہ
میاں محمد ندیم منگل 23 اکتوبر 2018 12:34
(جاری ہے)
ٹیلی فونک گفتگو سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی حکام کو دریائے چناب پر مستقبل قریب میں بننے والے 2 بھارتی ڈیموں کے معائنے کی اجازت نہیں ملے گی. وفاقی وزیرِ برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید مہر علی شاہ نے کہا کہ بھارتی واٹر کمیشن نے وعدہ کیا تھا کہ وہ پاکستانی وفد کو سرحد کی دوسری جانب دریائے چناب پر ڈیموں کی تعمیر سے متعلق انسپکشن کی اجازت دیں گے.
انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں عام انتخابات کی وجہ سے انسپکشن کے لیے دورے کو ملتوی کردیا گیا تھا. انڈس واٹر کمیشن کے کمشنر نے بتایا کہ انہیں ابھی تک بھارت کی جانب سے دورے سے متعلق شیڈول میں تبدیلی کے بارے میں بھی نہیں بتایا گیا اور اسی حوالے سے بھارتی ہم منصب کو خط بھی لکھا. وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے میں سخت رویہ اختیار نہیں کرنا چاہتے، تاہم بھارت کے خلاف پاکستان سمیت پوری دنیا میں جارحانہ مہم کا آغاز کیا جائے گا کیونکہ اس نے سندھ طاس معاہدے 1960 کی خلاف ورزی کی ہے. اپنی بات کی وضاحت دیے بغیر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کو اسی کے کارڈز میں پھنسائیں گے جس کے لیے وہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت لیں گے اور بھارت کے ساتھ تمام مسائل کو حل کریں گے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی کانگریس نے مقبول سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“ پر مشروط پابندی کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہوگی، علی محمد خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.