زرداری صاحب وکلاء سے ملاقاتوں کو ترجیح دیں،چوہدری فواد حسین

قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں ،اس کیلئے ووٹ چاہئیں،زرداری صاحب نوٹ کمانے کے چکر میں ووٹ کھو چکے ہیں، وزیر اطلاعات

منگل 23 اکتوبر 2018 13:15

زرداری صاحب وکلاء سے ملاقاتوں کو ترجیح دیں،چوہدری فواد حسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ زرداری صاحب سیاست دانوں کی بجائے وکلاء سے ملاقاتوں کو ترجیح دیں۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو سیاستدانوں کی بجائے وکلاء سے ملاقاتوں کامفت مشورہ دے دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس مفت مشورے کا احساس ان کو ہفتوں میں نہیں بلکہ دنوں میں ہوگا۔آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات پر وزیر اطلاعات نے ٹویٹر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں اس کیلئے ووٹ چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب کے پاس اب صرف نوٹ رہ گئے ہیں اور وہ نوٹ کمانے کے چکر میں ووٹ کھو چکے ہیں۔