اشتعال انگیز تقریر‘فاروق ستار،خواجہ اظہار ،وسیم اختر ،عامر خان پر فرد جرم عائد

ملزمان کا صحت جرم سے انکار‘عدالت نے گواہان کوطلب کرتے ہوئے سماعت 10نومبر تک ملتوی کردی

منگل 23 اکتوبر 2018 13:15

اشتعال انگیز تقریر‘فاروق ستار،خواجہ اظہار ،وسیم اختر ،عامر خان پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) اشتعال انگیز تقریرکے مقدمات میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار،عامرخان،خواجہ اظہار،رئوف صدیقی،قمرمنصور،ریحان ہاشمی اور دیگر پرفردجرم عائد کر دی گئی ہے۔اشتعال انگیز تقریرکی26مقدمات کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی ، ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار،خواجہ اظہار ،وسیم اختر ،عامر خان و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے 21 مقدمات میں ایم کیو ایم رہنمائوں فاروق ستار،عامرخان،خواجہ اظہار،رئوف صدیقی،قمرمنصور،ریحان ہاشمی پر فرد جرم عائد کردی۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان پرجولائی2015میں اشتعال انگیزتقریرمیں سہولت کاری کاالزام ہے،عدالت نے ملزمان سے استفسار کیا کہ کیا یہ جرم قبول ہی فاروق ستار،وسیم اختر و دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس کے بعد عدالت نے گواہان کوطلب کرتے ہوئے سماعت 10نومبر تک ملتوی کردی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر مزید 4 مقدمات میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔