قائداعظم فرسٹ کلاس کرکٹ ٹرافی،

سوئی نادرن گیس پائپ لائینز اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیمیں اپنے، اپنے گروپس میں سرفہرست

منگل 23 اکتوبر 2018 13:28

قائداعظم فرسٹ کلاس کرکٹ ٹرافی،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم فرسٹ کلاس کرکٹ ٹرافی میں سوئی نادرن گیس پائپ لائینز اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیمیں اپنے، اپنے گروپوں میں سرفہرست ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گروپ اے میں سوئی نادرن گیس پائپ لائینز کی ٹیم 45 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پشاور کی ٹیم39 پوائنٹس اور کے آر ایل کی ٹیم 33پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہے۔

(جاری ہے)

گروپ بی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم 45 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان واپڈا اور کراچی وائٹس کی ٹیمیں 34 ، 34 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان شکیل خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں لاہور وائٹس، سوئی نادرن گیس پائپ لائینز، پشاور، کہوٹہ ریسرچ لیبارٹریز(کے آر ایل)، اسلام آباد، حبیب بینک، فاٹا اور نیشنل بینک آف پاکستان جبکہ گروپ بی میں کراچی وائٹس، پاکستان واپڈا، راولپنڈی، سوئی سدرن گیس پائپ لائنز، ملتان، پی ٹی وی، لاہور بلیو اور زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیمیں شامل ہیں۔