سونالی باندرے کا اپنے لئے بالوں کی وگ بنانے والوں کو شکریہ

منگل 23 اکتوبر 2018 13:28

سونالی باندرے کا اپنے لئے بالوں کی وگ بنانے والوں کو شکریہ
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) بالی وڈ کی اداکارہ سونالی باندرے نے اپنی بالوں کی وگ بنانے والوںکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے لئے کسی فرشتے سے کم نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں کینسر کے علاج کے لئے مقیم اداکارہ سونالی باندرے نے سوشل میڈیا انسٹا گرام میں اپنی وگ میکر کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے اس بیماری کے مشکل وقت میں ان سے کئی لوگ ملے جنہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے اس مشکل سفر کو آسان بنایا ۔انہوں نے اپنی وگ میکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے لئے ایک فرشتہ صفت انسان سے کم نہیں ہیں اور بہترین دوست کے طور پر ان کو بہت زیادہ سمجھتی ہیں ۔