ابھیشیک بچن نے ایشوریہ رائے بچن کی فلم ’’ہم دل دے چکے صنم ‘‘ کو اپنی پسندیدہ فلم قرار دے دیا

منگل 23 اکتوبر 2018 13:28

ابھیشیک بچن نے ایشوریہ رائے بچن کی فلم ’’ہم دل دے چکے صنم ‘‘ کو اپنی ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن نے ایشوریہ رائے بچن کی فلم ’’ہم دل دے چکے صنم ‘‘ کو اپنی پسندیدہ فلم قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ابھیشیک بچن نے فلمی تجزیہ کار راجیو مسند اور انپما چوپڑا کے پوڈ کاسٹ ٹیک 2میں اپنی پسندیدہ فلم کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشوریہ رائے بچن کی محبت پر مبنی فلم’’ہم دل دے چکے صنم ‘‘ ان کی پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے جس میں اداکار سلمان خان اور اجے دیوگن نے مرکزی کردار ادا کیا جس کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی تھے۔ واضح رہے کہ فلم ’’ہم دل دے چکے صنم ‘‘ کی عکسبندی کے دوران سلمان خان اور ایشوریہ رائے بچن ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے۔