Live Updates

پاکستان کو مسلم ممالک میں عمران خان کی وجہ سے عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے

سعودی عرب میں عمران خان کا احترام پاکستان کا مقام ظاہر کرتا ہے،عمران خان ریاض میں مصروفیات کے باعث چند گھنٹے ہی سو سکے۔مصروفیات سے ظاہر ہے کہ مسلم امہ عمران خان کو کتنی اہمیت دیتی ہے۔ فواد چوہدری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 اکتوبر 2018 13:03

پاکستان کو مسلم ممالک میں عمران خان کی وجہ سے عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ..
سعودی عرب (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23اکتوبر 2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں عمران خان کا احترام پاکستان کا مقام ظاہر کرتا ہے۔عمران خان ریاض میں مصروفیات کے باعث چند گھنٹے ہی سو سکے۔مصروفیات سے ظاہر ہے کہ مسلم امہ عمران خان کو کتنی اہمیت دیتی ہے۔ ایک اور مصروف دن وزیر اعظم عمران خان کا منتظر ہے
خیال رہے وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورہ کے دوسرے مرحلے میں منگل کو ریاض پہنچ گئے ہیں۔

ایئرپورٹ پر ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق نے استقبال کیا جبکہ دیگر سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی وزیراعظم عمران خان کے استقبال کیلئے وہاں موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر،وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور وزیر مملکت/چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسول ﷺ پر بھی حاضری دی۔آج  وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب میں "مستقبل میں سرمایہ کاری کے مواقع" کی انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کی۔وزیراعظم 23 اکتوبر سے شروع ہونے والی اس تین روزہ کانفرنس میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی مواقع پر روشنی ڈالیں گے اور اپنے آئندہ 5 سالہ وڑن سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشمند کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔سعودی عرب روانگی سے قبل عمران خان نے کہاہے کہ دوست ممالک سے مالی معاونت یا عالمی مالیاتی فنڈ سے قرض لئے بغیر کوئی چارہ نہیں،ملک کو تاریخ کے سب سے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے، ہمارے پاس دو تین ماہ سے زیادہ کے زرمبادلہ ذخائر نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کیلئےسعودی عرب سے قرض لینے کے خواہش مند ہیں،
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات