لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرلی گئی

ججز کی کل تعداد 53جبکہ خالی آسامیوں کی تعداد کم ہوکر صرف 7رہ گئی

منگل 23 اکتوبر 2018 13:51

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرلی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرلی گئی ۔لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی کل تعداد 53جبکہ خالی آسامیوں کی تعداد کم ہوکر صرف 7رہ گئی ہے ۔نئی سنیارٹی لسٹ کے مطابق چیف جسٹس محمد انوارالحق سنیارٹی میں پہلے نمبر پر آگئے جبکہ عدالت عالیہ کے تمام 45ججز کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہوگیا ہے۔

جسٹس سردار محمد شمیم خان لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج بن گئے ہیں۔ جسٹس مامون رشید کا سنیارٹی میں تیسرا، جسٹس محمد قاسم خان کا چوتھا، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کا پانچواں، جسٹس محمد فرخ عرفان خان کا چھٹا اور جسٹس امین الدین خان کا سنیارٹی میں ساتواں نمبر ہے۔جسٹس امین الدین خان کو لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جسٹس محمد امیر بھٹی سنیارٹی میں آٹھواں، جسٹس ملک شہزاد احمد خان 9ویں، جسٹس عبادالرحمان لودھی 10ویں، جسٹس شجاعت علی خان 11ویں، جسٹس عائشہ اے ملک 12ویں، جسٹس شاہد وحید 13ویں، جسٹس علی باقر نجفی 14ویں، جسٹس عاطر محمود 15ویں، جسٹس شاہد بلال حسن 16ویں، جسٹس مس عالیہ نیلم 17ویں، جسٹس عابد عزیز شیخ 18ویں، جسٹس طارق عباسی 19ویں اور جسٹس چودھری مسعود جہانگیر 20ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

علاوہ ازیں نئے تعینات ہونے ججز کی سنیارٹی کا تعین بھی کر دیا گیا جس کے مطابق جسٹس انوارالحق سنیارٹی میں 46ویں، جسٹس فاروق حیدر 47ویں، جسٹس شکیل الرحمان خان 48 ویں، جسٹس محمد وحید خان 49ویں، جسٹس احمد رضا 50ویں، جسٹس رسال حسن سید 51ویں، جسٹس عاصم حفیظ 52ویں اور جسٹس صادق محمود خرم سنیارٹی میں 53 ویں نمبر پر ہیں۔