پہلے پارلیمانی سال کے اجلاسوں کے شیڈول تیار،

پارلیمانی جماعتوں کی مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی

منگل 23 اکتوبر 2018 14:09

پہلے پارلیمانی سال کے اجلاسوں کے شیڈول تیار،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پہلے پارلیمانی سال کے اجلاسوں کے شیڈول تیار کرلیا ہے تاہم اس کو پارلیمانی جماعتوں کی مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ قومی اسمبلی کے اجلاسوں کا پارلیمانی کیلنڈر تیار کر لیا گیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی کی عمرہ سے واپسی پر اس کو تمام پارلیمانی جماعتوں کی مشاورت سے حتمی شکل دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :