پہلی کامیاب فلم ’’ہمت والا ‘‘ میرے لئے بدقسمتی کا باعث تھی، اداکارہ سری دیوی کا اپنی کتاب میں انکشاف

منگل 23 اکتوبر 2018 14:20

پہلی کامیاب فلم ’’ہمت والا ‘‘ میرے لئے بدقسمتی کا باعث تھی، اداکارہ ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) بالی وڈ کی پہلی خاتون سپر سٹار کا خطاب حاصل کرنے والی اداکارہ سری دیوی نے اپنی زندگی پر لکھی گئی کتاب ’’سری دیوی: کوئین آف ہارٹس‘‘ میں کامیاب فلم ’’ہمت والا ‘‘ کو اپنے لئے بدقسمتی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کتاب ’’سری دیوی: کوئین آف ہارٹس‘‘ میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے 1987ء میں دیئے گئے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سری دیوی خوش نہیں تھیں کہ فلم’’ہمت والا‘‘ ان کی پہلی کامیاب فلم تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندی فلموں میں انٹرٹینمنٹ، امیری اور گلیمر کا بہت زیادہ عمل دخل ہوتا ہے اور میری بدقسمتی یہ تھی کہ میری پہلی بڑی اور کامیاب فلم ’’ہمت والا ‘‘کمرشل فلم ثابت ہوئی کیونکہ اس کے بعد مجھے فلموں میں صرف گلیمر کرداروں کے لئے کاسٹ کیا جاتا تھا لیکن میں ایک دن ضرور سب کو یہ ثابت کروں گی کہ میں اداکاری بھی کر سکتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :